Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2025 09:19am

شاہ رخ خان ہم جنس پرست ہیں؟ پرانا بیان وائرل

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا فلمی انڈسٹری میں ایک طویل اور کامیاب کیرئیر رہا ہے۔ انہوں نے کئی مقبول اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا۔ لیکن بہت سی دوسری مشہور شخصیات کے برعکس وہ کبھی کسی دوسری اداکارہ کے ساتھ کسی رومانوی اسکینڈل میں ملوث نہیں پائے گئے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے انٹرویو کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اس سوال کا جواب دیتے نظر آئے کہ ان کا نام کبھی کسی اداکارہ کے ساتھ کیوں نہیں جوڑا گیا؟

ایک سابقہ انٹرویو میں شاہ رخ نے اس سوال پر اپنی رائے کا اظہار کیا کہ ان کا نام کبھی کسی اداکارہ کے ساتھ کیوں نہیں جوڑا گیا۔ انہوں نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں۔

ایک پرانے انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی اداکارہ کے ساتھ رومانوی اسکینڈل کے طور پر نہیں جڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر ان سے یہ سوال کرتے ہیں جس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ وہ اپنی بیوی سے خوش ہیں اور اپنی خاتون ساتھی اداکاراؤں کو اپنا دوست سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں، وہ ان کے گھر بھی جاتے ہیں اور ساتھی اداکارائیں ان سے ملنے بھی ان کے گھر آتی ہیں۔

شاہ رخ خان کے بیٹے نے دنیا کی بہترین شراب بنا ڈالی

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے تمام لوگ شاندار ہیں اور وہ ان سب کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور انہیں پیار کرتے ہیں۔

سلمان خان بڑی تقریبات میں شرکت کرنے سے کیوں کتراتے ہیں؟

تاہم سال 2011 میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاہ رخ خان کا پریانکا چوپڑا کے ساتھ کوئی اسکینڈل چل رہا ہے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ دونوں شخصیات نے اپنی فلم ڈان کی شوٹنگ کے دوران ایک ساتھ کافی وقت گزارا۔ انہیں اکثر پارٹیوں، نائٹ کلبوں اور دیگر تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، مگر شاہ رخ خان کی جانب سے ان افواہوں کو سختی سے رد کیا گیا تھا اور وضاحت دی تھی کہ ان کا تعلق صرف ایک دوستی پر مبنی ہے۔

Read Comments