Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2025 08:41am

حماس کی تحویل میں کتنے اسرائیلی قیدی موجود، کتنے ہلاک ہوچکے؟

غزہ میں 94 اسرائیلی قیدی ہیں جن میں سے 34 کے مبینہ طور پر ہلاک ہونے کی خبر سامنے آگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں 251 اسرائیلیوں کو قیدی بنایا تھا۔

جبکہ 109 اسرائیلی قیدیوں کو 24 سے 30 نومبر 2023 تک کے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے 8 قیدیوں کو حماس سے چھڑا لیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سے 40 قیدیوں کی لاشیں برآمد کی تھیں۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں فائر بندی اور مغویوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت میں ختم ہونے کا امکان مہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پہلا مرحلہ آئندہ اتوار سے شروع ہوگا۔

ٹرمپ اور بائیڈن غزہ جنگ بندی معاہدہ اپنی اپنی فتح قرار دے دیا، حوثی باغیوں کا میزائل اور ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان

چند امیروں کے ہاتھ میں طاقت آجانے پر فکر مند ہوں، چین نہیں امریکہ کو دنیا کی قیادت کرنی ہے، صدر جو بائیڈن

معاہدے میں فلسطینی قیدیوں کی حالت بہتر بنانے کی واضح شق بھی شامل ہے، قطری، مصری اور امریکی جلد مشترکہ بیان جاری کر کے ضمانت دیں گے کہ اسرائیل جنگ دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔

معاہے کی تحت اسرائیلی افواج رفح بارڈر کے فلسطینی حصے سے پیچھے ہٹیں گی ، معاہدے میں فلسطینی قیدیوں کی حالت بہتر بنانے کی واضح شق شامل ہے۔

قطر کے وزیر اعظم نے 6 ہفتے کی جنگ بندی شروع کرنے سے پہلے دونوں فریقوں کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس دوران 33 یرغمالیوں، جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔

معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل اپنی افواج کو غزہ کے پرہجوم علاقوں سے واپس بلائے گا۔ جن فلسطینیوں کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا انہیں واپس جانے کی اجازت دی جائے گی اور روزانہ سینکڑوں ٹرک بھر کر امداد لے کر غزہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Read Comments