Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2025 10:34pm

اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر کی شکایت کر دی

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے اجلاس میں تاخیر پر اسپیکر کو شکایت کر دی، ملک احمد نے کل اجلاس وقت پر شروع کرانے کی ذمہ داری دونوں چیف وہپس کو سونپ دی۔

اپوزیشن رکن معین قریشی نے کہا کہ 2 گھنٹے 57 منٹ تاخیر سے اجلاس شروع ہونے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس تاخیر سے شروع ہونا معمول بنتا جا رہا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اراکین کا انوکھا احتجاج

اجلاس میں حکومت کا شعبہ کھیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بجلی کا مکمل بل ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا، حکومتی رکن امجدعلی جاوید نے کہا کہ شعبہ کھیل کے بجلی بل حکومت پورے ادا نہیں کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر قانون صہیب بھرتھ نے اپوزیشن رکن وقاص مان کے ایوان میں غلط جواب جمع کرانے کے الزام میں کہا کہ ہمیں اس تنقیدی بحث سے باہر آنا ہوگا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کی رہائی مطالبہ

اجلاس میں آرٹیکل 144 کے تحت قرارداد سمیت پنجاب واٹر اینڈ سینٹیشن اتھارٹی بل، ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی راولپنڈی بل، پنجاب خصوصی عدالتوں کا بل 2025 پیش کیے گئے۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس کل دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Read Comments