Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2025 07:53pm

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہوگیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔

پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو اہم کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا امکان

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز کا نیا شیڈول تیار، میچز کب اور کہاں کھیلیں جائیں گے

دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائراور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیسٹ 17 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلےجائیں گے۔

Read Comments