Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2025 07:30pm

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ملک بھر میں فی تولہ سونا 2 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 روز کی کمی کے بعد آج بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونا 2900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ 2487 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے پر آگئے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 2690 ڈالر پر پہنچ گیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی

گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پَر لگ گئے، بڑا اضافہ

یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Read Comments