وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی، 81 ہزار 500 عازمین حج سے 2 اقساط میں 48 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے۔
وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی ہے اور اب تک 81 ہزار 500 عازمین حج سے مجموعی طور پر 2 اقساط میں 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر 2لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے، عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16ارب 30کروڑ روپےجمع کرائے ہیں جبکہ دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے 4 لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا
نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
حج درخواستوں کی وصولی کب بند ہوگی؟ وزارت مذہبی امور نے بتادیا
ذرائع کے مطابق دوسری قسط 27 دسمبر سے 2 جنوری تک مقامی بینکوں کے ذریعے وصول کی گئی، حج اخراجات کی مد میں دوسری قسط کے طور پر عازمین نے 32 ارب 60 کروڑ روپے جمع کرائے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج سے مجموعی طور پر تقریباً 100 ارب روپے وصول کئے جائیں گے، سرکاری اسکیم کے تحت عازمین سے تیسری اور آخری قسط فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی، رہائش ٹکٹ ٹرانسپورٹ خوراک اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اخراجات کی آخری قسط حج پیکج کی حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی۔