Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جنوری 2025 08:23pm

لاس اینجلس آتشزدگی کے دوران ’بیٹ مین‘ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی کے دوران ’بیٹ مین‘ کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مار دیا۔

لاس اینجلس کے شعلوں میں جلنے کے درمیان ایف بی آئی کی لاس اینجلس کے برینٹ ووڈ علاقے میں واقع ’گون گرل‘ اداکار بین ایفلیک کی رہائشگاہ پر جانے کی تصاویرمنظر عام پر آئی ہیں۔

ایف بی آئی حکام نے گذشتہ روز ’بیٹ مین‘ کے گھر کے باہر تصاویر بنائیں، اہلکار کئی منٹ تک وہاں موجود رہے، ان کی جیکٹوں کی پشت پر ایف بی آئی لکھا تھا، اور انہوں نے دروازے پر دستک دی۔

لاس اینجلس میں آگ کیسے پھیلی؟ امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار’بیٹ مین’ کے گھر آنیوالے ایف بی آئی ایجنٹوں کے پاس نجی ڈرون کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود تھی، جس نے فائر فائٹنگ طیارے میں سے سپر اسکوپر کو نقصان پہنچانے کا ثبوت موجود تھا۔

سرکاری رپورٹس میں کہا گیا کہ “ایف بی آئی کی گراؤنڈ انٹرسیپٹ ٹاسک فورس کے ارکان غیر قانونی ڈرون سرگرمی کے سلسلے میں آگ سے متاثرہ علاقے میں اپنی تحقیقات کررہے ہیں۔

کیا لاس اینجلس میں آگ پرندے نے لگائی، سوشل میڈیا دعوؤں کی حقیقت!

واضح رہے کہ ’سپر اسکوپر‘ وہ طیارہ ہے جو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کر رہا تھا۔ سرکاری اہلکار ڈرون کی سرگرمی کے حوالے سے مقامی علاقے میں جانچ کر رہے تھے، جس سے طیارے کو نقصان پہنچا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اداکار نے حکام سے ملاقات کی؟

اداکارکے گھر کے مرکزی گیٹ کے قریب کال باکس لگا ہوا تھا، ایسا لگتا ہے اسے کبھی استعمال نہیں کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دورے کے دوران ڈرائیو وے گیٹ بند کر دیا گیا۔ ایف بی آئی کے چھاپے کے دوران دو سرکاری افسران بھی تھے۔

لاس اینجلس میں لگی آگ کی زد میں آکر ہالی وڈ اداکارہ چل بسی

52 سالہ اداکار چند بلاکس کے فاصلے پر اپنی سابقہ ​​بیوی کے گھر چلے گئے۔ تاہم یہ غیر یقینی ہے کہ آیا اس نے حکام کی ہدایت پر چلے گئے یا صرف اپنی مرضی سے ایسا کیا۔

ہاد رہے کہ امریکی اداکار کی اپنے پڑوسیوں اور جاننے والوں کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے تصاویر انٹرنیٹ پر چند روز قبل منظر عام پر آئی تھیں۔

Read Comments