Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2025 06:05pm

انوکھا پھول جو بارش میں شیشہ بن جاتا ہے

جاپان، چین اور امریکا میں ایک ایسا عجیب و غریب قسم کا پھول پایا جاتا ہے جس پر بارش کے قطرے پڑتے ہی وہ شیشے کی طرح شفاف دیکھائی دینے لگتا ہے۔

جاپان، چین اور امریکا کی پہاڑیوں پر ایک عجیب و غریب قسم کا پھول پایا جاتا ہے جس کا حیاتیاتی نام ڈیفیالئے گریئی ہے لیکن اس خوبصورت سفید پھول کو ڈھانچہ پھول (اسکیلیٹن فلاور) کہا جاتا ہے، اس پھول کی خاصیت یہ ہے کہ بارش کے قطرے پڑتے ہی یہ پھول شفاف ہوجاتا ہے اور شیشے کی مانند دکھائی دینے لگتا ہے۔

بادیان کے چھوٹے سے پھول کے بڑے فوائد

یہ خوبصورت اور چھوٹے سفید پھول نمی سے بھرپور درختوں سے اٹے پہاڑی علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور چھتری نما پھولوں سے ان کی شناخت ممکن ہوتی ہے۔

امریکا:اسی سال بعد بدبودار ترین پھول کھل گیا

بارش کے ساتھ ہی یہ پھول دھیرے دھیرے شفاف ہونے لگتے ہیں اور کچھ دیر میں مکمل طور پر اس میں آرپار دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ یہ شیشے کی طرح صاف ہوجاتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بارش رکتے ہی جب یہ پھول خشک ہوجاتے ہیں تو ان کی اصل حالت لوٹ آتی ہے اور وہ دوبارہ سفید ہوجاتے ہیں اسی لیے انہیں ’ڈھانچہ پھول‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس پھول کا پودا 40 سینٹی میٹر تک اگتا ہے اور بہت سے پودے ایک جگہ افزائش پاتے ہیں۔

Read Comments