Aaj Logo

اپ ڈیٹ 15 جنوری 2025 06:22pm

فٹنس ایپ نے فرانسیسی نیوکلئیر سب مرین کو خطرے میں ڈال دیا

فرانس کی سب سے خفیہ نیوکلیئر آبدوز ایک حیران کن سیکیورٹی اسکینڈل کی زد میں آگئی ہے، جب ایک فٹنس ایپ اسٹراوا (Strava) کے استعمال نے حساس معلومات کو افشا کر دیا۔

اسٹراوا ایپ، جو صارفین کو اپنی فٹنس سرگرمیاں آن لائن شیئر کرنے کی اجازت دیتی ہے، نے غلطی سے فرانس کے Brest Harbor میں موجود خفیہ آبدوز بیس کا مقام اورعملے کے افراد کی سرگرمیاں ظاہر کر دیں۔ ان آبدوزوں میں ہرایک پر16 ایٹمی میزائل نصب ہیں، جن کی تباہ کن طاقت ہیروشیما پر گرائے گئے بم سے ہزار گنا زیادہ ہے.

عملے کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ فرانسیسی جوہری آبدوز کے افسران اور عملے نے اپنی فٹنس سرگرمیاں Strava پر ریکارڈ کیں، جس سے ان کی شناخت، مقام اور یہاں تک کہ گشت کے شیڈول تک کا پتہ چل گیا۔ اس سے حساس ڈیٹا روسی ایجنسیوں تک پہنچنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

پابندی کی خبروں کے بعد ٹک ٹاک صارفین چینی ایپلی کیشن ’ریڈنوٹ‘ پر منتقل ہونے لگے

  1. Strava استعمال کرنے والے 450 فوجی اہلکاروں میں زیادہ تر نے اپنی اصل شناخت ظاہر کی اور اپنی پروفائلز کو عوامی رکھا۔
  2. آبدوز کے گشت کے نظام الاوقات اور مقامات جیسے خفیہ معلومات لیک ہو گئیں۔

  1. بیس پر موبائل اور سمارٹ واچز پر پابندی کے باوجود Strava ایپ کا استعمال جاری رہا۔
  2. افسران نے واپسی کے بعد فٹنس ایپ پر چیٹ میں اپنی سرگرمیاں شیئر کیں، جنہیں پوری دنیا دیکھ سکتی تھی۔

خطرات اور عالمی اثرات

یہ لیک نہ صرف فرانسیسی فوج کے لیے شرمندگی کا باعث بنی بلکہ بین الاقوامی سیکیورٹی کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔ ’اسٹراوا‘ کی انویسٹی گیشن سے یہ بھی معلوم ہوا کہ امریکی اور روسی صدور کے باڈی گارڈز بھی یہی ایپ استعمال کرتے ہیں، جس سے ان صدور کی نقل و حرکت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

دبئی نے مسلسل دوسرے سال گلوبل پاور سٹی انڈیکس میں شاندار مقام حاصل کر لیا

فرانسیسی حکام نے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حساس مقامات پر تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز پر پابندی اور سخت چیکزکو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ واقعہ سیکیورٹی اور ٹیکنالوجی کے بے تحاشا انحصار کے خطرات کو واضح کرتا ہے، جو ناصرف قومی بلکہ عالمی سطح پر خطرناک نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔

Read Comments