Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2025 02:57pm

موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہوگا، وزیر خزانہ پُرامید

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہوگا۔

غیرملکی اخبار ”نکی ایشیا“ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نےکہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، وزیرخزانہ نے عالمی ایجنسیوں سے ”بی“ کی درجہ بندی کی توقع ظاہر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کے لیے تیار ہے، پاکستان اپنے یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا متوقع ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین مشترکہ منصوبے کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، میڈیا میں نظر آنے والی صورتحال سے زمینی صورتحال کہیں بہتر ہے۔

پانڈا بانڈ کے زریعے چینی سرمایہ کاروں سے 25 کروڑ ڈالر تک حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، وزیر خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سی پیک اہم قدم ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

وزیر خزانہ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو اہم قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، چینی شہریوں سمیت تمام غیرملکیوں کی سیکیورٹی کو اہمیت دیتے ہیں۔

وزی خزانہ نے کہا کہ زمینی صورتحال میڈیا رپورٹس سے کہیں بہتر ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے جو مئی 2023 میں 38 فیصد تھی اور اس ماہ 3 فیصد تک آ گئی ہے۔

حکومتی دعوئوں کے برعکس 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

وزیرخزانہ نے اقتصادی اصلاحات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے 25ویں پروگرام کے بعد ترقی کے ماڈل پر توجہ مرکوز کی ہے۔

وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق اصلاحات کی امید ظاہر کی اور کہا کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، برآمدی نمو مستحکم، غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، عالمی منڈیوں میں جانے کے لیے کوشاں ہیں۔

Read Comments