آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں روسی ٹینس اسٹار ڈینیئل میدویدیف نے اپنے سخت مقابلےکے کھیل اور فتح کے دوران غصے میں آ کر ایک کیمرہ توڑ دیا۔
میدویدیف نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کسیڈت سمریج کو شکست دی، تاہم یہ میچ ان کے لیے آسان نہیں تھا۔
میدویدیف نے پہلا سیٹ جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں شکست کھائی۔ تیسرا سیٹ کھیلتے ہوئے، مایوسی اور دباؤ نے 28 سالہ روسی کھلاڑی کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ اسی دوران، میدویدیف نے اپنے ریکیٹ سے ایک کیمرہ توڑ ڈالا۔
روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میدویدیف پیچھے چل رہے تھے اور پریشان ہونے سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔