پاکستان کے قدرتی مقامات کی عالمی سطح پر پذیرائی بڑھتی جا رہی ہے، فنانشل ٹائمز نے گلگت بلتستان کو دنیا کے پچاس بہترین مقامات میں شامل کرلیا ہے۔
بلندوبالا پہاڑ، جھلیں اور آبشار، قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کرلیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے 2025 میں دنیا کے پچاس بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی۔
پاکستانی دھوکے باز کی بھارتی شخص کو لوٹنے کی کوشش ناکام، شکار ہنستا رہ گیا
فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے شاندار پہاڑی مناظر موجود ہیں، بہتر سیکیورٹی، آسان رسائی اور بہتر رہائش کی سہولیات کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے۔
تاج محل کو ڈیزائن کرنے والے کی تنخواہ کیا تھی؟ آج کے بڑے بڑے باسز غریب نظر آئیں گے
فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے اگست 2024 میں 120 سے زائد ممالک کے شہریوں کے لیے آن لائن ویزا کی سہولت فراہم کی، جبکہ یہاں 14 روزہ گروپ ٹورز بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔ یہ ٹورز خطے کی ثقافت، تاریخ اور مناظر میں گہری دلچسپی فراہم کرتے ہیں اور اس میں چھ دن کی ٹریکنگ بھی شامل ہے۔