پاکستان شوبز کے بیک وقت ڈرامہ، فلم، میوزک انڈسٹری کے نامور فنکار و میزبان محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پر ایک ذومعنی پیغام پوسٹ کیا ہے۔
اداکار نے 13 جنوری کو شیئر کیے گئے اپنے فیس بُک نوٹ میں لکھا ہے کہ میرے فیملی ممبرز، جو میرے والد کے جنازے میں ’مہمانوں‘ جیسارویہ اختیار کیے ہوئے تھے ان کا آنے کے لیے شکریہ، امید ہے کہ میں آپ کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گا۔
یاد رہے کہ محسن عباس حیدر کے والد کا انتقال گزشتہ سال 19 دسمبر کو ہوا تھا، جس کی اطلاع اداکار نے انسٹاگرام پر دی تھی۔
اس کے علاوہ، محسن عباس حیدر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کی تردید کی۔
تھیٹر ”سیلز مین کی موت“ نفسیات اور سماجی رویے کی منفرد کہانی
اداکار نے اپنی دولہا کی تصاویریں وائرل ہونے کے بعد وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر ایک نجی تقریب کی ہیں۔