مری سے ملحقہ تین جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ فارسٹ رینج گھوڑا گلی پی پی ایک، فاریسٹ رینج کمیٹی اور فاریسٹ رینج ساملی جنگل اننچاس شعلوں میں گھِر گئے۔
رات گئے لگنے والی آگ شدت پکڑنے لگی ہے اور شعلے میلوں دور سے دکھائی دینے لگے ہیں۔
لاس اینجلس میں لگی آگ کی زد میں آکر ہالی وڈ اداکارہ چل بسی
آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی قیمیتی لکڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے تینوں جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ سال مری کے مختلف291 جنگلات میں آگ لگنے کے واقعا ت رپورٹ ہوئے