Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2025 08:04am

ٹرک کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 4 افراد اور ڈرائیور جاں بحق

سندھ کے شہر عمرکوٹ میں سونپور اسٹاپ کے قریب ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی، اس المناک حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے میں زخمی پانچ سالہ پرکاش کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔

لاش کے بدلے 25 لاکھ مانگنے والا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا، پولیس

جاں بحق افراد میں چار افراد عمرکوٹ کے محلے چندی رام کے رہائشی تھے، جن کی شناخت تیس سالہ کیلاش، اس کی بائیس سالہ بھابھی جنتا، اہلیہ سرون مالہی اور چھ سالہ مہاویر اور چار سالہ کارتیک کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ڈرائیور گھجو رام بھیل کا رہائشی تھا۔

کراچی کے تین نوجوانوں کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا

پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے اور فرار ڈرائیور کی تلاش کے لیے کوشش جاری ہے۔

Read Comments