Aaj Logo

شائع 14 جنوری 2025 11:23pm

لاش کے بدلے 25 لاکھ مانگنے والا ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ میں مارا گیا، پولیس

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ملزم قتل، اغوا، اقدام قتل میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم نے شہری کو قتل کرکے ورثاء سے لاش کے بدلے 25 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان گذشتہ روز فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں بھتہ خوری، ڈکیتی میں مطلوب انتہائی خطرناک شوٹر ملزم رفیق عرف پھیکی مارا گیا۔

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی زخمی

پولیس ملزم کو برائے برآمدگی مال مسروقہ و اسلحہ علاقہ تھانہ نشترکالونی لے جارہی تھی، نامعلوم ملزمان نے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم رفیق عرف پھیکی دم توڑگیا، ملزم لاہور، شیخوپورہ، قصور میں قتل، اغواء برائے تاوان، اقدام قتل، دہشت گردی ، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔

لاہور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کے مطابق ملزم نے شہری کو قتل کرنے کے بعد ورثا کو لاش کے بدلے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، رقم نہ ملنے پر سفاک ملزم نے لاش کو نہر میں پھینک دیا تھا۔

Read Comments