Aaj Logo

شائع 14 جنوری 2025 06:01pm

پنجاب میں اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق

محکمہ معدنیات نے پنجاب میں اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق اٹک میں اربوں ڈالرز کے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، محکمہ معدنیات نے 800 ارب کے سونے کے ذخائر ملنے کی تصدیق کردی۔

محکمہ معدنیات نے نیسپاک کو سروے اور قیمت کے تعین کے لئے ذمہ داری سونپ دی۔ سونا نکالنے کا کام محکمہ کرے گا یا نیلامی ہوگی؟ اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

چین میں دنیا کا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ دریافت، کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

ذرائع کے مطابق اٹک میں سونے کے ذخائر 32 کلومیٹر کی پٹی پر دریافت ہوئے ہیں، ذخائر کی مالیت 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

اٹک میں سونے سمیت تمام معدنیات کی بغیر اجازت کان کنی پر پابندی

جیولو جیکل سروے آف پاکستان نے 127 مقامات سے نمونے اکٹھے کیے ہیں۔ صوبائی وزیر مائنز شیر علی گورچانی کل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ دیں گے۔

Read Comments