قومی اسمبلی اجلاس میں نجی کارروائی کے دن ارکان قومی اسمبلی کے متعدد بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے گئے، اجلاس میں اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور منزہ حسن نے زکوٰۃ و عشر بل ایوان میں پیش کیا، جس کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، ایوان نعروں سے گونجتا رہا
وفاقی دارالحکومت میں جہیز کی ممانعت کے حوالے سے بل پی پی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا، جس کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔
اسی طرح جانوروں کی حفاظت، قومی کمیشن برائے اطفال اور وفاقی ترقیاتی اتھارٹی ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے، جنہیں متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا۔
دوسری جانب اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کیا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آوٹ کر دیا۔
حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب
اجلاس میں اپوزیشن رکن اسمبلی نثار جٹ نے کورم کی نشاندہی کردی، کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکرنے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا۔
وقفے کے بعد دوبارہ اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا توایوان میں موجود ارکان کی گنتی کی گئی، جس پر ایوان میں کورم پورا نکلا۔
دونوں ایوان کے اجلاس آج، سینیٹ کا 32 اور قومی اسمبلی کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری
ڈپٹی اسپیکر نے اعلان کیا کہ ایوان میں 100 ارکان موجود ہیں، جبکہ 84 ارکان کورم کے لئے لازمی ہیں، تاہم اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسسمبلی کے اجلاس کا ایک دن کا خرچ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتا ہے۔