Aaj Logo

شائع 14 جنوری 2025 05:33pm

190 ملین پاؤنڈ کیس: علیمہ خان نے ملبہ آصف زرداری اور نواز شریف پر ڈال دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر سزا عمران خان کو دی جارہی ہے، عمران خان نے اگر سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک سوال پوچھا ہے جس کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی کوشش کررہے ہیں، کبھی کہتے ہیں بانی نے 190 ملین پاؤنڈ چوری کرلیے، انگلینڈ کی ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ چوری کے پیسے نہیں تھے یہ پراپرٹی ٹائیکون نے حسن نواز کو رشوت دی تھی، نواز شریف کو جواب دینا چاہیے کہ کیوں رشوت لی؟

علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ این سی اے نے سوال اٹھایا کہ یہ اتنے پیسے کہاں سے آئے ہیں؟ این سی اے نے قرار دیا کہ یہ چوری یا منی لائنڈرنگ کے پیسے نہیں ہیں، پراپرٹی ٹائیکون نے این سی اے سے ڈیل کی کہ یہ پیسے واپس لے جاؤں پھر وہ پیسے پاکستان آئے جس سے اربوں روپے فائدہ ہوگیا، جو جرمانہ عائد کیا گیا اس کی سہولت کاری آصف زرداری نے کی مگر عمران خان کو سزا اس لیے دی جارہی ہے کہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت نبویﷺ پڑھائی جارہی ہے؟

190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصلے کی تاریخ میں تبدیلی پر عمران خان کی قانونی ٹیم کا بیان سامنے آگیا

190 ملین ڈالر کی کرپشن سے متعلق فیصلہ آرہا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواجہ آصف

عمران خان کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ جب پوچھیں گے کہ عمران خان نے سہولت کاری ہے تو اس پر جواب نواز شریف کو بھی دینا ہوگا، وہ پریشان ہیں کہ فلاحی ادارہ ہے جس سے بانی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا، ان کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے، بانی چاہتے ہیں کہ سزا سنائیں اس کے بعد ہم ہائی کورٹ میں لے کر جائیں جن کے اوپر کیس بننا چاہیئے وہ عمران خان نہیں دیگر لوگ ہیں کیوں کہ یہ معاملہ انگلینڈ میں طے ہوا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی تیار ہیں وہ کیسز کا سامنا کریں گے، یہ بھول جائیں گے کہ اتنے آرام سے سزا دے دیں گے، جب عمران خان باہر آئیں گے تو آپ سب دیکھ لیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کرتے ہوئے اب 17 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Read Comments