Aaj Logo

شائع 15 جنوری 2025 08:14am

کابینہ اجلاس: 14 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی تجویز منظور

وفاقی کابینہ نے چودہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، کابینہ اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں سے حکومت کو ایک کھرب روپے سے زیادہ کی بچت ہوگی جبکہ سالانہ ایک سو سینتیس ارب روپے بچیں گے، ان آئی پی پیز سے گزشتہ برسوں کے اضافی منافع کی مد میں پینتیس ارب روپے کی کٹوتی بھی کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی معاہدے بڑی کامیابی ہے جن سے بجلی کی قیمت کم اور قومی خزانے کی بچت ہوگی، گردشی قرضہ بھی ختم ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم محکمے ضم کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024، نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں اور ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں۔

ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے جبکہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی سمری پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ کابینہ نے نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے اور ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی۔

وفاقی کابننہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

Read Comments