ہاتھوں اور پیروں کے ناخن جسم میں بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کا پتہ دے سکتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ ناخنوں میں ہائی کولیسٹرول کی علامات کیسے ظاہر ہوتی ہیں؟
جسم میں کولیسٹرول بڑھنے کی بظاہر کوئی خاص کوئی نشانی نہیں ہوتی ہے کیونکہ یہ خاموش قاتل کی طرح رگوں میں رکاوٹ پیدا کرتا ہےجس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے اور فالج گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
گنج پن کے شکار افراد بال دوبارہ اگانے کیلئے ٹماٹر کے جوس کا استعمال کیسے کریں؟
لیکن جسم میں کولیسٹرول کی زیادتی کی علامات ہمارے پیر کے ناخنوں میں مختلف نشانات کی صورت میں نظر آتی ہیں۔ جنہیں نظر انداز کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
اگرچہ یہ علامت بہت کم لوگوں میں نظر آتی ہے۔ لیکن ناخنوں میں ہونے والی سیاہ لکیریں کولیسٹرول کی علامت ہوسکتی ہیں۔ اکیڈمک ڈرمیٹولوجی ایسوسی ایشن کے مطابق ناخنوں میں اس قسم کی لکیریں دل کی بیماری کے خطرے کو ظاہر کرتی ہیں۔
ایسے نشانات خون کی چھوٹی نالیوں کے خراب ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں اور خون کے چھوٹے چھوٹے دھبے چھوڑ جاتے ہیں ۔یہ دھبے ناخنوں پر آجاتے ہیں۔ ان شریانوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ خون میں کولیسٹرول کی زیادتی ہے۔
دودھ پینے سے آنت کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے! تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف
جسم میں لوکیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے ناخنوں کا رنگ پیلا ہوجاتا ہے۔ یہ خون کی گردش کا ناخنوں تک درست طریقے سے نہ پہنچنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
ناخنوں میں لمبی لکیروں کا نظرآنابھی خراب کولیسٹرول کی نشانی ہے۔ جس کی وجہ سے ناخن صحیح طریقے سے بڑھ نہیں پاتے ہیں اور ٹیڑھے ہوجاتے ہیں۔ خراب کولیسٹرول کی وجہ سے خون پیروں تک صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتا اور ناخںوں کی نشوونما سست ہوجاتی ہے۔