Aaj Logo

شائع 14 جنوری 2025 03:07pm

گنج پن کے شکار افراد بال دوبارہ اگانے کیلئے ٹماٹر کے جوس کا استعمال کیسے کریں؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹماٹر صرف غذا نہیں بلکہ علاج بھی ہے جو اپنی ادویاتی خصوصیات کے باعث بالوں کے ایک بڑے مسئلے سے آپ کو نجات دے سکتا ہے؟

آج کی تیز رفتارزندگی میں آلودگی اور ناقص خوراک نے صرف ہمارے طرز زندگی کو متاثر نہیں کیا ہے بلکہ بالوں اور جلد کے کئی مسائل کو بھی جنم دیا ہے۔ ایسے میں بالوں کا گرنا ایک عام مسئلہ بنتا جارہا ہے۔

دودھ پینے سے آنت کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے! تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف

عموما لوگ بالوں کے گنج پن کو روکنے کے لیے مہنگی مہنگی مصنوعات کا انتخاب کرتے ہیں۔ لیکن اس کے علاج کے لیے قدرتی علاج تلاش کرنا موثر، سستا اور بجٹ دوست ہوسکتا ہے۔

ایسا ہی ایک علاج ٹماٹر کا رس ہے جو آسانی سے دستیاب ہے اور ایک طاقتور اور حیرت انگیز جز ہے جو بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے کی طاقت بھی رکھتا ہے اور بالوں کے گنج پن کو بھی دور کرسکتا ہے۔

ایسے پانچ مسائل کا شکارافراد، جنہیں گھی فائدہ نہیں نقصان پہنچا سکتا ہے

ٹماٹر میں موجود بہت سے غذائی اجزا بالوں کی صحت کو پروموٹ کرتے ہیں۔ یہ وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو بالوں کو نمی اور فالیکلز کو تقویت بخشتے ہیں۔

اس میں وٹامن سی ہوتا ہے جو کولیجن کی پروڈکشن کو بوسٹ کرتا ہے، اس کے علاوہ ٹماٹر لائیکو پین، وٹامن اے، بائیوٹن، زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔ جو بالوں کو مضبوط بناتا ہے اورانہیں پتلا ہونے سے روکتا ہے۔

سب سے پہلے ٹماٹر کا رس نکال لیں اور اسے سر کے ان متاثرہ حصوں پر لگائیں جہاں بال کم ہوں۔ اس عمل کو ہفتے میں کم ازکم دو مرتبہ دہرا یا جائے۔

ایلو ویرا اور ٹماٹر کا رس

ٹماٹر کے پیسٹ میں ایلوویرا جیل ملالیں اور45 منٹ تک اس ماسک کو بالوں میں لگا رہنے دیں۔ یہ پیسٹ بالوں میں لگانے سے بال بہت تیزی سے بڑھتے ہیں۔

45 منٹ اس ماسک کو بالوں میں لازمی لگائیں۔

کھوپرے کا تیل اور ٹماٹر

ٹماٹر کے رس کے ساتھ ناریل کے تیل کو مکس کرکے اسے ہلکا سے گرم کرکے لگائیں اور رات بھر لگا رہنے دیں پھر صبح اٹھ کر دھو لیں۔

بہترین نتائج کے لیے اسے بھی ہفتے میں دو بار کریں۔

ٹماٹر اور پیاز کا رس

پیاز اور ٹماٹر کے رس کو بھی ملا کے لگانے سے گنج پن کی شکایت دور ہوجاتی ہے، اس کے علاوہ وہ افراد جن کے بال مشکل سے بڑھتے ہیں، وہ بھی یہ طریقہ آزما سکتے ہیں۔

ایک کھانے کا چمچ ٹماٹر کے رس میں ایک کھانے کا چمچ پیاز کارس شامل کر دیں اورا نہیں بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگا لیں اور 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر کسی ہلکے شیمپو سے بال دھو لیں۔

Read Comments