بھارتی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا سے شرمناک شکست کے بعد بی سی سی آئی اپنے کھلاڑیوں پر ایک بڑی پابندی لگانے پر غور کرنے لگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش اور پھر بارڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا سے 1-3 سے ہار پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنا غصہ کھلاڑیوں پر نکال دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کی مبینہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئی نے فیملیز کو ٹور پر ساتھ لیجانے کے معاملے پر بڑی کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان آنے کا امکان
رپورٹ کے مطابق اب سے انڈین کرکٹرز کی بیویوں اور گرل فرینڈز کو ان کے ساتھ صرف 2 ہفتوں تک کے دوروں میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی جو 6 ہفتوں سے زیادہ جاری رہیں گے۔ بارڈر-گواسکر ٹرافی سیریز کے دوران کئی کرکٹرز اہلخانہ کیساتھ دورہ آسٹریلیا پر موجود تھے۔
کرکٹرز کو بیرون ملک دوروں پر اہلخانہ کو ساتھ نہ لے جانے کا آپشن ممبئی میں بی سی سی آئی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس میں سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت دیگر بورڈ اراکین موجود تھے۔
پاکستان بمقابلہ بھارت ’نیٹ فلکس‘ پر دھوم مچانے کو تیار
بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں اور اہلخانہ کے کھلاڑیوں کے ساتھ رہنے سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
اسکے علاوہ بھارتی بورڈ نے ایک اصول یہ بھی بنایا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو دورے کے دوران الگ سفر کی اجازت نہیں ہوگی، پچھلے کچھ سالوں سے کچھ ہندوستانی کھلاڑی ٹیم بس کے بجائے الگ سفر کرتے رہے ہیں اہم اب پلئیرز صرف ٹیم بس میں سفر کریں گے، کوئی کھلاڑی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو وہ علیحدہ سفر نہیں کرے گا۔