الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں، ساتھ ہی درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن میں ہونے والی اس سماعت میں سماعت میں دلائل دیے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے مارچ 2024 میں انٹرا پارٹی انتخابات کروائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کےلیے موقع دے رکھا ہے۔