ماہر پاکستانی نان بائی نے کمبل جیسے دکھنے والی 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
پاکستانی نوجوان کی یہ روٹی بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس کو 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نان بائی نے مہارت کے ساتھ آٹے کے پیڑے کو بیلا اور پھر اس کی 12 فٹ لمبی روٹی تیار کی۔
پشاور: روٹی ایک بار پھر پانچ روپے مہنگی کردی گئی
بعدازاں نان بائی کو مہارت کے ساتھ اس روٹی کو بڑے سے گول توے پر ڈال کر پکاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
نان بائی کی مہارت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے جنہوں نے اس روٹی کو دنیا کی سب سے بڑے روٹی قرار دے ڈالا۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے اتنی بڑی روٹی بنانے کی تکنیک پر دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک صارف نے استفسار کیا کہ یہ روٹی ہے یا کمبل؟ اسے کھانا ہے یا اوڑھنا ہے؟’
اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی قیمتیں مقرر
ایک اور صارف نے لکھا کہ ”ایک روٹی میں پوری بارات نمٹائی جاسکتی ہے“، ایک صارف نے مذاق میں لکھا ’ویٹر! ایک روٹی اور 10 پلیٹ سالن لے آؤ“۔
کچھ صارفین نے اتنی بڑی روٹی بنانے میں حفظانِ صحت کے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”اس روٹی میں صرف ہاتھ کا نہیں بلکہ پیروں کا بھی ذائقہ ہوگا“۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو اسلام آباد کے کسی علاقے سے منسوب کیا جارہا ہے جبکہ بعض صارفین کا دعویٰ ہے کہ خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں ایسی بڑی بڑی روٹیاں بنانا عام بات ہے۔