پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ڈرافٹنگ میں قومی ٹیم اور گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کسی بھی فرنچائز نے اپنے ساتھ شامل نہیں کیا۔
پی ایس ایل سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کا انعقاد شاہی قلعہ میں کیا گیا جس میں چھ فرنچائزز نے اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔
تمام فرنچائزز نے پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹگری میں کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا اس کے علاوہ ایمرجنگ کیٹگری میں بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔
قومی کرکٹ ٹیم اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد کا اُن کی پرانی فرنچائز سمیت کسی بھی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا۔
پی ایس ایل 10 میں سرفراز احمد، شعیب ملک کس کیٹیگری کا حصہ ہیں؟
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمدکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں، ہم ان کو چھوڑ نہیں سکتے، آپ انہیں ایک نئے رول میں دیکھیں گے۔
ندیم عمر کا کہنا تھا کہ آپ اسی سیزن میں سرفراز احمد کو کو چ کے رول میں دیکھیں گے، وہ معین خان کی نگرانی میں سیکھیں گے بھی،میں اور معین خان بیک سیٹ پر ہوں گے اور سرفراز احمد سامنے ہوں گے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا چوتھا ایونٹ جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو اُن کی ٹیم نے ریلیز کردیا تھا، پی ایس ایل نائن میں بھی سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو کپتان تھے۔
اس حوالے سے ایک روز قبل سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنا 9 سالہ سفر ختم کرنے کا اعلان کیا اور موقع دینے پر ٹیم کے مالک، مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا، بطورکھلاڑی اور کپتان مجھے جس چیز کی ضرورت تھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مہیا کی۔
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی، کتنے میں فروخت ہوئے؟
پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ گزرے ہر لمحے کو یاد رکھوں گا، میری نیک تمنائیں ہمیشہ اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں گی۔