Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2025 08:43pm

وسطی یمن میں گیس اسٹیشن پر دھماکہ، آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک

یمن کے وسطی صوبے البیضاء میں ایک گیس اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی جس سے کم از کم 15 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کے زیرانتظام علاقے کی وزارت صحت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دھماکہ ہفتے کو صوبہ البیضا کے ضلع ظاہرمیں ہوا۔

گیس اسٹیشن پر دھماکے کے باعث کم از کم 67 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 40 کی حالت تشویشناک ہے۔

یمن پر امریکی، اسرائیلی اور برطانوی فضائی حملے میں 1 شخص جاں بحق، 6 زخمی

امریکی فوج کی یمن میں بمباری، حوثی کمانڈ بیس سمیت جدید ہتھیاروں کے ڈپو تباہ

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے ریسکیو ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں تاہم فوری طور پر دھماکے کی وجہ کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا۔

آن لائن فوٹیج میں شدید آگ دکھائی گئی ہے جس میں دھوئیں کا مرغولہ آسمان کی طرف بلند ہوتا دکھائی دے رہا تھا اور قریب کھڑی گاڑیاں جل رہی تھیں۔

یمن کا وسطی صوبہ البیضاء ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے زیرکنٹرول ہے جو یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے خلاف ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے برسرپیکار ہے۔

Read Comments