بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
دبئی میں مقیم بھارتی اداکار و ماڈل ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہوچکی ہیں۔
انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ“ میں بہت فخر سے اعلان کرتا ہوں کہ میری اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کر لیا ہے“ اس خوبصورت سفر کے لیے الحمد للہ، اللہ ہمیں معاف فرمائے اور ہماری دعائیں قبول کرے’۔
خیال رہے کہ ساحل خان نے گزشتہ برس یورپ سے تعلق رکھنے والی 22سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، میلانا سے متعلق ساحل خان نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے تعلیم سے فراغت کے بعد ان سے شادی کی ہے۔
انہوں نے فلمی کیریئر میں ناکامی کے بعد اپنے پسندیدہ مشغلے یعنی باڈی بلڈنگ کو ہی اپنے بزنس میں تبدیل کرلیا، وہ ایک کامیاب ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں، باڈی بلڈنگ سے متعلقہ مصنوعات کی انڈسٹری سے ان کا تعلق ہے۔