Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2025 07:18pm

بھارت کے مہا کمبھ میلے میں اسٹیو جابز کی اہلیہ کو ’شیو لنگ‘ چھونے کیوں نہیں دیا گیا؟

اپیل کی انجہانی بانی اسٹیو جابز کی اہلیہ لارین پاول جابز کو بھارت کے کمبھ میں میلے میں مندر کے اندر موجود ”شیو لنگ“ کو چھونے نہیں دیا گیا۔

ایپل کے آنجہانی شریک بانی اسٹیو جابز کی اہلیہ لارین پاول جابزکمبھ میلے میں شرکت کے لئے بھارت پہنچی ہیں۔ جہاں انہیں وارنسی میں کاشی وشوناتھ مندرکا بھی دورہ کیا لیکن لارین پاول جابز کو مندر کے اندر موجود شیولنگ کو چھونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

کاشی وشوا ناتھ مندر کے روحانی پیشوا سوامی کیلاش آنند گری وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری بیٹی کی طرح ہیں، ہم نے عزت واحترام سے ان کی مہمان نوازی کی اوران کا مالا پہنا کراستقبال کیا گیا اور پرساد بھی دیا گیا۔

سینکڑوں سال پرانی کتابوں میں درج بیماریوں کے عجیب و غریب علاج

انہوں نے مزید کہا ہماری روایت ہے کہ ہندو کے علاوہ کوئی اورشخص کاشی وشوناتھ کو نہیں چھوسکتا، ورنہ یہ ٹوٹ جائے گا۔“ اور یہ روایت برقرار رکھنا میرا فرض ہے۔

لارین پاول جابس کو مندر کے دورے کے موقع پر شلوار سوٹ میں ملبوس تھیں، وہاں انہیں روایتی کلہاڑ میں چائے پیش کی گئی۔ لارین پاول جابس نے ویاسانند گری مہاراج کی پتابھیشیک (تاجپوشی) کی تقریب میں شرکت کی۔

اپیل کی بانی آنجہانی اسٹیو جابز کی اہلیہ لارین پاول جابز کمبھ میلے میں شرکت کے لئے اس وقت بھارت کے دورے پر پریاگ راج میں موجود ہیں، جہاں وہ 15 جنوری تک نیرنجنی اکھاڑہ کیمپ میں قیام کریں گی،اس کے بعد 20 جنوری کو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے امریکہ واپس جائیں گی۔

بھارت کے 3 گاؤں عجیب آفت کی لپیٹ میں، لوگ خودبخود گنجے ہونے لگے

لارین پاول جابز پریاگ راج میں اپنے قیام کے دوران دریائے گنگا میں نہانے (اسنان) کا منصوبہ بنارہی ہیں، انہیں کیلاشنند گری نے ہندو نام ’کملا‘ دیا تھا، جو اس کی روحانی مصروفیت کی علامت ہے۔

یاد رہے کہ مہا کمبھ 13 جنوری سے 26 فروری تک جاری رہے گا اور اس میں 45 کروڑ یاتریوں کی شرکت متوقع ہے۔ غسل کی اہم رسومات (پاویترا سنان) 14 جنوری (مکر سنکرانتی)، 29 جنوری (ماونی اماوسیہ) اور 3 فروری (بسنت پنچمی) کو ہوں گی۔

Read Comments