Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2025 03:57pm

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹوں میں سونے کی آج قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا اثر پاکستان میں بھی دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کم ہونے سے نئی عالمی قیمت 2675 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1286 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Read Comments