جب پاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ ہوتا ہے تو شائقین کرکٹ تمام کام چھوڑ کر میچ کو فوقیت دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز تو نہیں ہوتی مگر نیٹ فلکس پاک بھارت فینز کے لیے ایک ایسی سیریز لے کر آنے والا ہے جو انہیں بھرپور انداز سے انٹرٹین کرے گا۔
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس بھارت اور پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کے دوران ہونے والی گرما گرمی پر ”The Greatest Rivalry“ کے نام سے ایک دستاویزی سیریز ریلیز کرنے جا رہا ہے۔ 7 فروری کو پریمیئر ہونے والی یہ سیریز، دونوں ممالک کے لیجنڈ کرکٹرز کے ساتھ ان کہی کہانیوں اور انٹرویوز کے ذریعے اس دشمنی کے ڈرامے اور جذبے کو تلاش کرتی ہے۔
سیریز میں سنسنی خیز میچز، شاندار چھکے چوکے اور ڈرامائی لمحات دکھائے جائیں گے کرکٹ شائقین کو خوب محظوظ کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی کو سلیکٹرز کیوں کررہے ہیں نظر انداز، کیا کریئر خطرے میں ہے؟
دستاویزی فلم میں پاکستان اور بھارت کرکٹ دشمنی کی دلچسپ تاریخ کی کھوج کی گئی ہے، دلچسپ کہانیوں، ثقافتی تناظر اور جذبات کو ظاہر کیا گیا ہے جو اسے اب تک کا سب سے ٹکراؤ بناتا ہے۔
اس ڈاکیومنٹری میں پاک بھارت کرکٹ کی تاریخ کو نہایت دلچسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم میں سینیئر کھلاڑیوں وریندر سہواگ، ساروو گنگولی، سنیل گواسکر اور شعیب اختر بھی سنسنی خیز انکشافات کرتے نظر آئیں گے۔
علاوہ ازیں اس دستاویزی فلم میں روی چندرن ایشون، وقار یونس، جاوید میانداد اور انضمام الحق کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
پاک بھارت نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری سیریز ’دی گریٹسٹ رائیولری‘ گرے میٹر انٹرٹینمنٹ کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔