Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2025 01:08pm

پاکستان کا ایک اور مقامی ساختہ سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار

پاکستان کی خلائی ایجنسی ”سُپارکو“ نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ”ای او ون“ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں اہم قدم ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ای او ون ڈیزاسٹر رسپانس، زراعت ، شہری منصوبہ بندی اور خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت دے گا۔

سپارکو ترجمان نے کہا کہ ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا، یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔

Read Comments