سردیوں کے موسم کا ذکرآتے ہی گرما گرم چائے، لحاف میں دبکنے اور خوشگوار خنکی کا خیال آتا ہے، مگر یہ موسم اکثر نزلہ، زکام، اور دیگر سانس کی بیماریوں کی وجہ سے پریشان کن بھی ہو سکتا ہے۔
عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ سرد موسم براہ راست ان بیماریوں کا سبب بنتا ہے، لیکن حقیقت اس سے زیادہ پیچیدہ ہے۔
سردیوں میں بیماری کے پیچھے اصل وجہ سرد موسم خود بیماری پیدا نہیں کرتا، بلکہ یہ جراثیم، خاص طور پر وائرسز کے پھیلاؤ کو آسان بنا دیتا ہے۔
چہل قدمی یا ٹریڈمل صحت کے لیے بہتر آپشن کونسا ہے
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کم درجہ حرارت اور خشک ہوا سانس کی بیماریوں، جیسے نزلہ، فلو، اور COVID-19 کی طرح کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کچھ اہم وجوہات یہ ہیں!
1. وائرس کی بقا اور نقل
سرد درجہ حرارت پر انفلوئنزا اور دیگر وائرسز کی بیرونی جھلی زیادہ مضبوط ہو جاتی ہے، جس سے یہ وائرس زیادہ دیر تک فعال رہتے ہیں اور آسانی سے پھیلتے ہیں۔
2. خشک ہوا کا اثر
خشک ہوا سانس کی بوندوں میں نمی کو ختم کر دیتی ہے، جس کی وجہ سے وائرس کے ذرات زیادہ دور تک اور زیادہ دیر تک ہوا میں رہ سکتے ہیں۔