Aaj Logo

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2025 11:47am

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں، بیرسٹر گوہر

احتساب عدالت کے جج کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس (القادر ٹرسٹ کیس) میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف متوقع فیصلہ مؤخر کئے جانے پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹڑ گوہر اور سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اس موقع پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم تو ذہنی طور پر تیار تھے کہ آج فیصلہ سنایا جانا ہے، فیصلے کے لیے ہم تیار ہو کر آئے تھے، ہمیں نہیں پتا جج اتنی جلدی میں کیسے چلے گئے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا مقصد بانی پر پریشر بنانا تھا، بانی پی ٹی آئی ان کے پریشر میں آنے والے نہیں ہیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج کا فیصلہ مؤخر ہونے کی وجہ ہم نہیں ہیں، جج صاحب نے خود وقت سے قبل ہی فیصلہ مؤخر کر دیا۔

پی ٹی آئی نے مذاکرات میں پیشرفت کو جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط قرار دے دیا

اس دوران سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ڈیل ہورہی ہے، کوئی ڈیل نہیں ہورہی، مذاکراتی عمل جاری ہے، تیسرا دور 15 جنوری کو ہوگا۔

خیال رہے کہ اینکر پرسن جاوید چوہدری بھی ہفتے کو کہہ چکے ہیں کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے اعلان میں تاخیر کسی غیر ملکی دباؤ یا ریلیف کی وجہ سے نہیں تھی۔

انہوں نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’فیصلے میں تاخیر کسی اور کے لیے ہے جس کے ساتھ ریاست کی بات چیت جاری ہے۔ ان کا خان سے کوئی تعلق نہیں۔ یہاں ایک جگہ بنائی گئی ہے تاکہ وہ لوگ فیصلہ کریں کہ وہ کہاں جانا چاہتے ہیں‘۔

لیکن کالم نگار نے متنبہ کیا کہ اگر جیل میں بند سابق وزیر اعظم نے آرمی چیف مخالف سوشل میڈیا پوسٹیں جاری رکھیں تو فیصلہ سنایا جائے گا۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور اس کیس کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، مذاکرات کا مقصد جمہوریت اور انصاف کی بالادستی ہے۔

Read Comments