پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور روڈ پر کنٹینر نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ کار ڈرائیو نے گاڑی اچانک اپنے گھر کے روڈ کی طرف موڑ دی تھی، جس سے پیچھے سے آنے والا کنٹینر بے کابو ہوکر کار پر الٹ گیا۔
حادثے میں جانحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ شازیہ زاہد، 28 سالہ سمیہ قاسم، 8 سالہ زین، 14 سالہ حسفہ اور نو سالہ ہمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پنجاب اور سندھ میں دھند کے ڈیرے ہیں جس کی وجہ سے موٹروے ایم فور خانیوال سے ملتان تک بند کردیا گیا ہے، ایم فائیو پر ملتان سے رکن پور تک ٹریفک معطل ہے اور ایم فائیو جلالپور انٹر چینج ٹریفک کیلئے بند ہے۔
نوشہرو فیروز میں حد نگاہ دس میٹررہ گئی۔