Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2025 07:16pm

کراچی: ہیوی ٹریفک کیخلاف احتجاج، عوام نے واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز کو روک لیا

کراچی کے علاقے نیو کراچی فور کے چورنگی پر علاقہ مکینوں کی جانب سے ہیوی ٹریفک کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے واٹر ڑینکرز اور ڈمپرز کو روک لیا، مظاہرین کی بڑی تعداد نے فور کے چورنگی کےاطراف جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کو لگام ڈالنے کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے، نیو کراچی فور کے چورنگی پر عوام نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر ڈمپر اور واٹر ٹینکرز کو روک لیا، جامع تلاشی پر واٹر ٹینکر ڈرائیور کے پاس نہ تو لائسنس ملا اور نہ ہی پرمٹ جبکہ عوام کی بڑی تعداد فور کے چورنگی کے اطراف موجود ہے۔

پکڑے گئے ڈرائیوروں نے کہا کہ ہمارے پاس لائسنس ہے لیکن مالک کے پاس ہے، روڈ پرمٹ بھی ہے لیکن مالک کے پاس ہے ہمارے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں ، ہم دن میں ہی ڈمپر نکالتے ہیں۔

کراچی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ، متعلقہ اداروں سے جواب طلب

کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے اوقات پر سختی سےعمل درآمد کا حکم

سماجی رہنما فیضان علی اور مظاہرین میں شامل خاتون نے کہا کہ شہری روزانہ کچلے جارہے ہیں، اس سے پہلے بھی ہم نے احتجاج کیا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا جیسے ٹریفک پولیس کار سوار اور موٹرسائیکل سواروں پر کریک ڈاؤن کرتی ہے، ویسے ہی ڈمپرز کے خلاف کرے، ہمیں موٹرسائیکل پر بہت مسائل ہوتے ہیں، ڈمپرز آئے دن حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

مظاہرین کہتے ہیں کہ ٹریفک پولیس کوئی کام نہیں کرتی صرف موٹرسائیکل سوار افراد کو تنگ کرتی ہے، ہیوی ٹریفک کو دن دہاڑے سڑکوں پر نکلنے کی اجازت دے کر اپنی جیبیں گرم کرتی ہے۔

Read Comments