پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے 190 ملین کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا کردیا ۔ ہمیں پتہ ہے کل کیا فیصلہ آنے والا ہے، یہ فیصلہ ملک کی نیک نامی کا سبب نہیں بنے گا۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پیشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ قادر ٹرسٹ کا فیصلہ کل متوقع ہے، فیصلہ بار بار کیوں ڈیلے کیا جاتا ہے؟
انہوں نے کہا کہے نیب کا کیس اس صورت میں بنتا ہے کہ پیسہ حکومت کا ہو یا زاتی فائدہ اٹھایا ہو، ملک ریاض کے اکاؤنٹس بیرون ملک سیل کردیے گئے تھے، ڈیل کے بعد ملک ریاض کا پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی۔
شیخ وقاص اکرم نے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کو مؤخر کرنے پر سوال اٹھادیا
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آچکا ہے، پیسہ بانی اور بشریٰ کے اکاؤنٹ میں نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایک ایجوکیشن ٹرسٹ ہے جیسے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی ٹرسٹ ہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے فیصلوں کو استثناء دیا گیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے سول نافرمانی کی اصل کہانی بتا دی
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ 190 ملین کا ٹیگ لگا کر ٹرسٹی کو بدنام کرکے سزا دینے کی باتیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں فلاحی کام کرنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، گواہ موجود ہیں، کوئی ٹھوس ثبوت نہیں لیکن ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ سزا ہونی ہی ہونی ہے۔