پارا چنار میں راستوں کی بندش کے خلاف انجمن تاجران نے ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے باعث کل تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پارا چنار میں راستوں کی بندش خلاف انجمن تاجران کا ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ صدر ٹریڈ یونین نے پارا چنا ر نے کہا ہے کہ کل تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے، ہم نے ہر ادارہ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہمیں مناسب جواب نہیں ملا، لہذا ہم نے کل تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلع کرم: امن معاہدے کے تحت مورچے مسمار کئے جانے کا عمل مؤخر
انجمن تاجران پاراچنار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے کروڑوں روپے سامان پر خرچ ہوئے ہیں، قافلے میں امدادی چیزیں کچھ بھی نہیں ہیں، سارا دکانداروں اور تاجروں کا سامان ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے ہدایت پر کرم کے لیے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس جاری
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کی کرم کے لئے پانچ پروازیں ہوئیں۔ آج کی پہلی پرواز کے ذریعے 1500 کلوگرام ادویات پشاور سے صدہ پہنچائی گئیں۔
ضلع کرم کے متاثرین کیلئے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان تیار
ترجمان کے مطابق کے مطابق اس پرواز تین افراد کو بھی صدہ منتقل کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ کہ دوسری پرواز میں چھ افراد کو صدہ سے علیزئی پہنچایا گیا جبکہ تیسری پرواز کے ذریعے 43 افراد کو علیزئی سے ٹل منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تیسری پرواز میں 200 کلوگرام ضروری سامان بھی منتقل کئے گئے اور چوتھی پرواز میں ٹل سے 22 افراد کوعلیزئی منتقل کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ آخری پرواز میں 40افراد کوبمع سامان علیزئی سےپشاورمنتقل کیا گیا،مجموعی 114 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
کرم صورتحال: کراچی میں 12 مقامات پر دھرنے جاری، عوام کو شدید مشکلات
یاد رہے کہ کرم ایجنسی میں گزشتہ ماہ مسافر بس پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے، مسافر گاڑیوں کے 2 قافلے تھے جن میں سے ایک پشاور سے پاراچنار اور دوسرا پاراچنار سے پشاور جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی تھی۔
اس واقعے کے بعد کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے، متحارب فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، اس سے قبل اگست میں بھی اسی طرح کے واقعات میں کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ان واقعات کے بعد سے کرم ایجنسی میں کئی مقامات پر راستے بند ہیں۔