سماعت سے محروم سابق یو ایف سی لیجنڈ میٹ ہیمل نے سال 2025 کی شروعات میں ہی اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
رپورٹ کے مطابق میٹ ہیمل یو ایف سی کے واحد سماعت سے محروم سابق فائٹر تھے جنہوں نے کئی میچز میں حریف کو شکست دی۔ انہیں یو ایف سی لیجنڈ بھی کہا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ میٹ ہیمل پیدائشی طور پر بہرے پن کا شکار ہیں، حال ہی میں انہیں طاقتور سماعت کا آلہ دیا گیا جس کے بعد انہوں نے پہلی بار اپنے بچوں کی آواز سنی۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
48 سالہ میٹ ہیمل نے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ بچپن سے ہی پرانے زمانے کا سماعت کا آلہ استعمال کرتے آئے ہیں۔ یہ ہیڈ فون کے ساتھ ایک بڑے ریڈیو جیسا لگتا تھا۔ میٹ کا کہنا تھا کہ پرانا سماعت کا آلہ انہوں نے تقریباً 8 سال کی عمر تک استعمال کیا، پھر اسے پہننا چھوڑ دیا۔
مشہور یو ایف سی فائٹر کونر مکگریگر پر 2 سال کی پابندی عائد
میٹ ہیمل جذباتی ہو کر بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار اپنی والدہ کی آواز سنی اور انہیں بتایا کہ میں آپ کو سن سکتا ہے ہوں تو والدہ کے آنسو جاری ہوگئے تھے۔ میٹا کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ اور بچے بھی رو رہے تھے، میٹ نے سوچا کہ یہ ایک ناقابل یقین لمحہ تھا۔
میٹ ہیمل نے اپنے یو ایف سی کرئیر میں 12 مقابلے جیتے جبکہ 8 میں انہیں شکست ہوئی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران بہت سے مشہور یو ایف سی چیمپئنز کا مقابلہ کیا، جن میں جون جونز، مائیکل بسپنگ، اور ٹیٹو اورٹیز شامل ہیں۔ اس نے ٹیٹو اورٹیز اور جون جونز کو بہترین شکست سے دو چار کیا تھا۔