امریکی اداکارہ جیمی لی کرٹس اپنی نئی فلم ”دی لاسٹ شوگرل“ کی پروموشن کے دوران دیے گئے متنازع بیان کی وجہ سے تنازعے کا شکار ہوگئی ہیں۔ جمعرات کو لاس اینجلس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کرٹس نے لاس اینجلس میں پھیلنے والی تباہ کن جنگل کی آگ کو غزہ کی صورتحال سے تشبیہ دی، جس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
کرٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پورا پیسیفک پیلیسیڈز غزہ جیسا ہوگیا ہے‘۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
صیہونیت کے حامیوں نے جیمی کرٹس کے اس موازنے کی شدید مذمت کی، اور کئی نے اسے غیر حساس قرار دیا۔
جیمی لی کرٹس نے کہا، ’میں لاس اینجلس میں پیدا ہوئی اور یہیں پرورش پائی۔ یہ پورا شہر جل رہا ہے۔ پیسیفک پیلیسیڈز مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔‘
لاس اینجلس کی بے قابو آگ میں کئی ہالی ووڈ ستارے اپنا سب کچھ کھو بیٹھے
انہوں نے مزید کہا، ’بدقسمتی سے، پورا پیسیفک پیلیسیڈز ان جنگ زدہ ممالک جیسا لگتا ہے، جیسے غزہ، جہاں خوفناک حالات رونما ہو رہے ہیں۔‘
کرٹس کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا، جہاں صارفین نے ان کے غزہ سے موازنہ کو غیر حساس اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ کچھ نے ان کی اسرائیل کے لیے ماضی کی حمایت اور غزہ پر متنازع پوسٹ کو بھی دوبارہ شیئر کیا۔
بیٹی کی پیدائش کے بعد آنٹی نے گھر سے نکال دیا، بالی وڈ اداکارہ کا انکشاف
2023 میں کرٹس نے اسرائیل کی حمایت میں ایک پوسٹ کی تھی، جس میں غلطی سے فلسطینی بچوں کی تصویر استعمال کی گئی تھی۔ اس وقت بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد انہوں نے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی۔