کراچی میں شاہراہ فیصل پر فائن ہاؤس کے قریب تیز رفتار کار قلابازیاں کھاتے ہوئے فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ حادثے کے بعد زخمی لڑکا اور لڑکی رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق الٹنے والی کار سے شراب کی بوتل بھی ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص راہگیر ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے جبکہ حادثے کی شکار گاڑی کو لفٹر کی مدد سے تھانے منتقل کردیا ہے۔
ریکارڈ کے مطابق گاڑی ماریہ علی نامی خاتون کے نام پر رجسٹر ہے۔