مذاکرات کی ٹرین پھر ٹریک پر آگئی ہے، عمر ایوب اور اسد قیصر کی ملاقات کیلئے اسپیکر سے درخواست کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔ لیکن مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سات رکنی مذاکراتی کمیٹی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی۔
فریقین مذاکرات کی ٹیبل پر تھے، عمران خان نے لمبا چوڑا ٹوئٹ کر دیا، خواجہ آصف
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا تھا کہ اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کی آج ڈھائی بجے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، لیکن یہ ملاقات تاخیر کا شکار ہوئی۔
مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے، علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ون آن ون ملاقات کی، ذرائع کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈاپور نے مطالبات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق اسپیکر اسد قیصر کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔
خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام بناناچاہتے ہیں، اسد قیصر
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں رہنماؤں کے پیغام سے حکومت کو آگاہ کردیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا ہے اور پیغام آگے بڑھایا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے حکومت ملاقات کروا دے۔
جس کے بعد حکومت نے آج اتوار دن ڈھائی بجے کمیٹی کی ملاقات کے بارے میں اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا تھا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔
گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا تھا کہ اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا سوموار 13 جنوری کو تیسرے اجلاس کیلئے تیار ہے۔
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، مولانا فضل الرحمان
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو ملاقات نہ کروائے جانے کے باوجود مذاکرات کا تیسرا دور جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔