Aaj Logo

شائع 12 جنوری 2025 09:28am

چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کو دھچکا

بھارت اسٹار بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسپریت بمراہ کے چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی بولر کی کمر میں سوجھن کی تشخیص ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ آئندہ ماہ چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہو سکتے ہیں۔ جسپریت بمراہ کی بھارتی ٹیم میں غیر موجودگی ایک بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔

جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا جبکہ سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 10 میں سرفراز احمد، شعیب ملک کس کیٹیگری کا حصہ ہیں؟

جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بمراہ کے مارچ کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹ ہونے کا بتایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ جمع کرانے کے لیے توسیع مانگی ہے۔

پی ایس ایل 10 میں سرفراز احمد، شعیب ملک کس کیٹیگری کا حصہ ہیں؟

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جس میں دنیا کی 8 ٹاپ ٹیمیں ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز کراچی، راولپنڈی، لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارت کے تمام میچز دبئی میں شیڈول ہیں۔

Read Comments