خیبر پختونخوا حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر ورثا کی مالی مدد کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ خاندان کے سربراہ کے انتقال کی صورت میں ورثا کی مالی معاونت کی جائے گی۔
ایم ڈی کیٹ میں اسلام آباد کے طلبا کو اضافی نمبر دینے کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اگر خاندان کے سربراہ کا انتقال ہوتا ہے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کا انتقال ہوتا ہے تو ورثا 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔