Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2025 12:04am

فریقین مذاکرات کی ٹیبل پر تھے، عمران خان نے لمبا چوڑا ٹوئٹ کر دیا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے فریقین مذاکرات کی ٹیبل پر تھے، عمران خان نے لمبا چوڑا ٹوئٹ کر دیا، بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی آفر نہیں کی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کرنے کی کوئی آفر نہیں کی گئی ہے۔

خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام بناناچاہتے ہیں، اسد قیصر

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کو ’مذاق رات‘ قرار دے دیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا ہرحربہ ناکام ہوا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی کسی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بانی کی رہائی ہمارا نہیں، عدالتی کام ہے۔

مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فریقین مذاکرات کی ٹیبل پر تھے تو بانی نے لمبا چوڑا ٹوئٹ کردیا، میرا خیال ہے، اس ٹوئٹ کے بعد مذاکرات بنتےنہیں تھے، پھر بھی مذاکرات جاری ہیں۔

عمران خان سے ملاقات سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ میراخیال ہے ملاقات میں کوئی حرج نہیں کروا دینی چاہیے، ملاقات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے تاہم پریس کانفرنس چھوٹا موٹا جلسہ روز ہو رہا ہوتا ہے۔

Read Comments