بالی وڈ اداکارہ نینا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی بیٹی مسابا پیدا ہوئی تو ان کی آنٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔
سینئر اداکارہ نینا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی مسابا گپتا کی ولادت کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور مشکلات کو یاد کرتے ہوئے ان کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ اپنی آنٹی کے ساتھ رہا کرتی تھیں، جنہوں نے بچی کی ولادت پر انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔ نینا گپتا کے مطابق اسکے بعد ایک رحم دل اور مہربان بلڈر نے انکی مدد کی۔
حالیہ ایک انٹرویو میں 65 سالہ اداکارہ نے اس موقع پر ان مسائل اور چیلنجز پر گفتگو کی جس میں انہیں ممبئی میں اپنے لیے گھر کی تلاش کے دوران سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس وقت کو یاد کیا جب وہ بے گھر تھیں۔ واضح رہے کہ نینا گپتا 1980 کی دہائی کے اوائل میں دہلی سے ممبئی منتقل ہوئی تھیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کرائے کے مکان میں رہائش اختیار نہیں کی بلکہ اپنا اپارٹمنٹ فروخت کرکے کچھ مزید رقم جمع کرکے دوسرے گھر کی خریداری پر انویسٹ کیا اور منتقلی کی مدت کے دوران وہ اپنی آنٹی کے یہاں منتقل ہوئیں، جہاں انکی آنٹی نے ایک دن آدھی رات کو انہیں اور انکی چھوٹی سی بیٹی کو گھر سے نکال دیا جبکہ انکے پاس اس وقت جانے کےلیے کوئی جگہ نہ تھی۔
حالانکہ انہوں نے ایک تھری بی ایچ کے فلیٹ ایک نئے بلڈر کے پروجیکٹ میں بک کرایا تھا لیکن اسکے باوجود اسوقت بڑی عجیب صورتحال تھی، کیونکہ سارے پیسے تو نئے گھر کی خریداری پر خرچ کر دیے تھے۔
ان کے مطابق اس کے بعد میں نے اسی بلڈر سے رابطہ کیا جسے ساری رقم دی تھی اور مذکورہ بالا صورتحال سے آگاہ کرکے رقم واپس کرنے کو کہا تاکہ فوری طور پر کوئی انتظام کیا جاسکے۔
نینا گپتا نے کہا کہ جس پر بلڈر نے فوری بنا کسی کٹوتی کے ساری رقم واپس کر دی، جس کے بعد انہوں نے آرام نگر میں ایک گھر خریدا۔
واضح رہے کہ نینا گپتا اور لیجنڈری کرکٹر و ماسٹر بیٹر سر ویوین رچرڈز کے درمیان قریبی مراسم رہے اور دونوں کے ہاں بیٹی مسابا گپتا پیدا ہوئی تھیں۔