بلوچستان حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے 3 اضلاع کے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا، ضم ہونیوالے اضلاع میں کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ شامل ہے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کے 3 اضلاع سے لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں لیویز فورس کو ختم کرنے سے روکنے کی قرارداد پیش
نوٹیفکیشن کے مطابق ضم ہونیوالوں میں اسلحہ انسپکٹر، محرر، رسالدار، نائب رسالدار، دفعدار، خاصدار، جمعہ دار،حوالدار، سپاہی، وائرلس آپریٹر اور فٹ مین شامل ہیں۔
پولیس فورس میں لیویز فورس کے گریڈ 1 سے گریڈ11 تک کے اہلکار شامل ہیں، پولیس میں کوئٹہ سے ضم ہونیوالے لیویز اہلکاروں کی تعداد 346 اہلکار شامل ہیں۔
ژوب میں اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزم بھی ہلاک
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس میں گوادرسے ضم ہونے والے لیویز اہلکاروں کی تعداد381 اہلکار شامل ہیں، پولیس میں لسبیلہ سے ضم ہونیوالے لیویز اہلکاروں کی تعداد 220 اہلکار شامل ہیں۔
اسی طرح حب پولیس میں لسبیلہ سے ضم ہونیوالے لیویز اہلکاروں کی تعداد 219 اہلکار شامل ہیں، کوئٹہ، لیویز تھانوں، گاڑیاں، اسلحہ اور دیگر سرکاری سامان کی حوالگی اسسمنٹ کے بعد کیا جائے گا۔