Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جنوری 2025 07:06pm

رائزنگ پاکستان : اہم پروجیکٹس پر عملدرآمد کے لیے معاہدے پر دستخط

ڈی پی ورلڈ (متحدہ عرب امارات) کے اعلیٰ سطحی وفد نے سلطان احمد بن سلیم (گروپ سی ای او ڈی پی ورلڈ اور چیئرمین آف پورٹس) کی سربراہی میں ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد مختص مال بردار راہداری (کراچی پورٹ سے پپری) کے منصوبے سے متعلق مختلف تجارتی پہلوؤں کو حتمی شکل دینا تھا۔

پپری میں ملٹی موڈل لاجسٹک پارک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت SIFC کے پیڈسٹل سے کامیابی سے ہوئی، جس میں DP ورلڈ، پاکستان ریلوے اور نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کر اہلکار شامل تھے۔

ایس آئی ایف سی میں ایک تقریب کے دوران ڈی پی ورلڈ کے درمیان 10 جنوری 2025 کو پراجیکٹ کے نفاذ کے لیے باہمی طور پر متفقہ ٹرم شیٹ پر دستخط کر دیے گئے۔

ڈی جی SIFC کی موجودگی میں جناب سید مظہر علی شاہ، سیکرٹری پاکستان ریلویز نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستانی وفد میں ڈی جی این ایل سی اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے دیگر اعلیٰ سطحی افسران بھی شریک تھے۔

توقع ہے کہ منصوبے سے کراچی میٹروپولس میں ایک بہترین ریلوے انفر اسٹرکچر کے ذریعے مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت میں کمی آئے گی، جس کا مقصد ملک کے اندر مال بردار خدمات کو انتہائی مؤثر اور اقتصادی انداز میں آگے بڑھانا ہے۔

اس کوشش کا مقصد کئی ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کے تصور کردہ ملٹی موڈل لاجسٹک فریم ورک کو عملی جامہ پہنانا اور ملک کو ٹرانس شپمنٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے دائرے میں ایک علاقائی مرکز کے طور پر اجاگر کرنا ہے۔

جنوری 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے نے SIFC اور اہم اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے طے شدہ ٹائم فریم کے اندر پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

علاقائی تجارت اور رابطوں میں پاکستان کی بڑی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے یہ ڈی پی ورلڈ کے ساتھ طویل المدتی اور تزویراتی روابط کا آغاز ہے جو کہ بہتر بندرگاہوں اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی کی وجہ سے فی الحال استعمال نہیں کیا گیا۔

Read Comments