Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2025 06:11pm

تحریک انصاف دراصل ایک تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی کشیدگی نے ہمیں زخمتو ضرور دیا مگر یہ ہمارے لئے فائدے مند بھی ہے، تحریک انصاف دراصل ایک تحریک ہے، سیاسی جماعت نہیں ہے۔

تھنک فیسٹول میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں پورے ملک میں لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا، لیکن ملک میں اس وقت عوام کی منتخب حکومت نہیں ہے۔

خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام بناناچاہتے ہیں، اسد قیصر

پولیس پر فائرنگ کا الزام، پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش پر فرد جرم عائد

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات حکومت نے کروانی ہے، میری ذمہ داری نہیں، ایاز صادق

انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر نے ہمیشہ کہا کہ آزادی، عوام اور انصاف کے لئے آواز اٹھائیں، پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک میں جہاد کررہی ہے۔

Read Comments