Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2025 01:24pm

یوٹیوبرز کا ولاگز میں فیملی دکھانا: یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک پر فوری پابندی کیلئے درخواست دائر

یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک پر فوری پابندی عائد کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں شہری اسلم کی ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے، غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ویوز لیے جارہے ہیں۔

امریکا کی بڑی اشتہاری کمپنیوں کے پاکستان میں جعلی ’سوشل میڈیا‘ اکاؤنٹس بند

درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر بغیر لائسنس ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے، یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ یوٹیوبر اپنے ولاگز میں اپنی خواتین کو دکھا کر خاندانی نظام تباہ کر رہے ہیں۔

میٹا کا ہم جنس پرستوں سے متعلق اہم پابندی ہٹانے کا اعلان

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ سٹیزن پروٹیکشن رولز پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے اور سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند کرنے کا حکم جاری کرے۔

Read Comments